پاکستان نے ایسے بائولر کو ٹیم میں شامل کر لیا کہ شکست خوردہ سری لنکن ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا

25  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا اور فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو جوائن کر کے لئے دبئی روانہ ہو گئے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کی

وجہ سے ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ تاہم فاسٹ بولر اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں لگاتار تین کلین سوئپ کا شکار ہوکر سری لنکا کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ملک بن گیا ۔ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل بارہ ناکامیوں سے سری لنکن ٹیم کے ستارے گردش میں آگئے ۔ شارجہ میں اپل تھرنگا الیون کو پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی لگاتار بارہویں شکست ہوئی ۔ آئی لینڈرز کی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کی ہیٹ ٹرک ہوگئی ۔ سری لنکا یہ منفی کارنامہ سرانجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ۔ پانچ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان سے پہلے بھارت اور جنوبی افریقہ بھی پانچ صفر سے شکست دے چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…