پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور بُری خبر،محمد حفیظ کیخلاف بڑی کارروائی ہوگئی،پابندی لگنے کا خدشہ

19  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران امپائر نے قومی ٹیم کے آف اسپنرمحمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کیا

جس کے بعد قواعد کے مطابق 14 روز کے اندر ان کا آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں جائزہ لیا جائے گا جس میں اگر ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تو وہ ایک بار پھر پابندی کی زد میں آجائیں گے تاہم ٹیسٹ سے قبل وہ بولنگ جاری رکھ سکیں گے۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی دو بار رپورٹ ہو چکا ہے، نومبر 2014میں ابوظبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد دسمبر میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا۔پہلی بار بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد کی بجائے 31 پایا گیا تھا، جنوری 2015 میں انہوں نے غیر رسمی ٹیسٹ کروایا تو بھی ایکشن میں مسائل برقرار تھے۔اپریل 2015 میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ٹیسٹ کے بعد ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا۔ اس کے بعد جون میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران دوبارہ مشکوک ایکشن کی زد میں آئے، جولائی 2015 میں ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی یہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ بولنگ کراونے کی اجازت مل گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…