بگ تھری ختم، پاکستان نے بھارت کو ایسا جھٹکادیدیا کہ مدتوں یادرکھے گا،آئی سی سی کے زبردست فیصلے منظر عام پر آگئے

19  اکتوبر‬‮  2017

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ تھری کے خاتمے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2019ء سے 2023ء تک نیا فیوچر ٹور پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ٹیسٹ رکھے گئے ہیں۔بھارت نے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ چار سال کے دوران 24 ٹیسٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جس کی پاسداری نہیں ہو سکی تھی اور معاملہ اب عدالتی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے درمیان 19 ٹیسٹ تو رکھے گئے ہیں

لیکن بھارت پاکستان کے خلاف کب اور کہاں کھیلے گا اس ملین ڈالر سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں روایتی حریف اس چار سال کے عرصے میں بھی کوئی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ اسی عرصے میں آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ ہو گی۔ یہ سیریز آئی سی سی نے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے درمیان متعارف کرائی ہے۔چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے اس پروگرام میں اگر کوئی ملک دوسرے کے خلاف کھیلنے سے انکار کرے گا تو اس ملک کو فورفیٹ پوائنٹس ملیں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسی ملک کو دوسرے ملک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی نہیں ہو سکتی۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیس آئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے پاس جائے گا۔دوسری جانب نئے فیوچر ٹور پروگرام کو ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں نے آئی سی سی سے مل کر حتمی شکل دی ہے۔پاکستان بھارت کے خلاف اپنے کیس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

نئے فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی میٹنگ میں مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی سی سی اجلاس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ نومبر میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے جس کا جنوبی افریقہ جلد جواب دے گا۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ جنوبی افریقہ کے چھ کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں۔ اس لئے جنوبی افریقی بورڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے کا کیس پیش کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آ گئی تو پھر پاکستانی ٹیم بھی جوابی دورہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…