پاکستان کے پہلے سکھ کھلاڑی مہندر سنگھ نے دھوم مچا دی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہندرپال سنگھ پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کرنے والے پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر ہیں جو ملتان میں منعقدہ کیمپ میں ہیڈ کوچ علی جج کی زیر سرپرستی اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے مہندر پال نے کہا کہ ‘ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی اور ان کے والدین کا تعلق

خیبرپختونخوا کے علاقے مردان سے ہے تاہم قریب 15 برس قبل حالات کے باعث اپنے آبائی علاقے سے ننکانہ صاحب منتقل ہوئے جہاں انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔کرکٹ سے اپنی وابستگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوقین تھا، پہلے میں گورنمنٹ کالج لاہور کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتا تھا۔ اس دوران کلب بھی کھیلتا رہا اور اوپن ٹرائل میں مردان کی جانب سے ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوا۔مہندرپال سنگھ اب پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور یونیورسٹی کی کرکٹ کا حصہ بھی ہیں۔مہندرپال سنگھ دائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں اور بلے بازی میں بھی ماہر ہیں اور خود کو باؤلنگ آل راؤنڈر کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وقاریونس میرے آئیڈیل ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے مجھے فاسٹ باؤلنگ کا شوق ہوا اور وہ آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔مہندرپال پاکستان کرکٹ میں دستک دینے والے سکھ برادری کے پہلے کھلاڑی ہیں جس پر ان کے گھر والے بہت خوش ہیں اور انہیں پاکستان سمیت کینیڈا، آسٹریلیا اور ہندوستان سے سکھ برادری کی مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔انہوں نے مکمل سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے مجھے بہت سراہا اور ہمارے ہیڈ کوچ اور آل پاکستان کرکٹ اکیڈمیز کے منیجرعلی جج نے بھی بہت ہمت بڑھائی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…