’’ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں کرکٹ ٹیم کیسے خریدی‘‘ انضمام الحق کیخلاف پی سی بی کی تحقیقات، اہم انکشافات

6  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹی ٹین لیگ کے مالک ہیں، ایمبیسیڈر ہیں یا مینٹور، اس حوالے سے پی سی بی نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ ٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں۔لیگ کے

منتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا کہ انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں۔انضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر ون ڈے ٹیم کی مشاورت کے لئے دبئی گئے تھے اور وہ ٹی ٹین لیگ کی تقریب کے موقع پر اسٹیج پر بھی دکھائی دیے تھے۔ پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیئے رکھی تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں اور یقیناًاس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد امارات کرکٹ بورڈ اور ٹین سپورٹس مینیجمنٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ٹی ٹین لیگ رواں سال 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلی جائے گی۔اس لیگ میں 6 فرنچائز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجابی لیجنڈز، پختونز، مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، کولمبو لائنز اور کیرالہ کنگز شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…