قومی وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو فارغ کر دیا گیا

30  ستمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وویمن کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے ثنامیر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا اور بسمہ معروف کو ون ڈے کی کپتانی سونپ دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بسمہ معروف پہلے ہی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتان ہیں اور اب پی سی بی نے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی ہے ۔اس کے ساتھ ٹیم منیجر عائشہ اشعر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیااس کے

علاوہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جی ایم شمسہ ہاشمی اورچیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت سیکشن کمیٹی کوبھی فارغ کردیاگیاہے،نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر قائم مقام جی ایم ہوں گی۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ،ثنامیر کی خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،ثنا میر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں کھلاڑی کی حیثیت سے دستیاب ہوںگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…