پانچ اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دئوںگا،شاہد آفریدی

29  ستمبر‬‮  2017

کراچی(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان دوسرے ممالک میں ہو گا،5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دئوںگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دیں گے کہ وہ کس ٹیم

کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہو گا، جہاں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد

ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کیلئے مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل بننے کی کوشش کریں جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اس خلا کو پر کر کے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔ فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ ایک پراعتماد بیٹسمین ہیں اور ماضی میں

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…