یاسر شاہ نے ٹیسٹ کی تاریخ بدل ڈالی، عظیم ریکارڈ قائم

28  ستمبر‬‮  2017

ابو ظہبی (این این آئی)یاسر شاہ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے ہیں۔یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔یاسر شاہ نے مجموعی طور پر اپنے 27 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور ان سے قبل آسٹریلیا کے کلیری گریمیٹ نے 28 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں۔یاسر شاہ کے بعد پاکستان کے ہی سعید اجمل 29 ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بولر ہیں۔

اس کے علاوہ یاسر شاہ وقار یونس کے بعد تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔تیز ترین 150 وکٹیں لینے والوں میں پہلا نمبر انگلینڈ کے سڈنے بارنس کا ہے جنہوں نے 24 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وقار اور یاسر شاہ نے 27،27 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں۔دنوں کے اعتبار سے یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے 2 سال 341 دن میں 150 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا اور اس لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسڑیلیا کے مچل جانسن 2 سال 139 دن میں 150 وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں جس کے بعد انگلینڈ کے گریم سوان 2 سال 250 دنوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے شین وارن چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 150 وکٹیں لینے میں 2 سال 356 دن لگائے۔اب اگر گیندوں کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کے اسٹارٹ میک گل نے 8 ہزار 312 گیندوں پر 150 وکٹیں لیں، بھارت کے ایشون نے 8 ہزار 380 جب کہ یاسر شاہ نے 8 ہزار 395 گیندوں پر 150 وکٹیں لیں اور ٹاپ تھری کی لسٹ میں تینوں بولروں کا بالترتیب پہلا دوسرا اور تیسرا نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…