کرکٹ میں نئے قوانین نافذ،ریڈ کارڈ بھی دکھایاجاسکے گا، حیرت انگیز تفصیلات جاری

26  ستمبر‬‮  2017

دبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق کرکٹ کے قوانین میں  جمعرات 28 ستمبر سے چند تبدیلیاں لاگو ہوں گی جن میں کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے اور بلے کے حجم میں مسابقت رکھنے جیسے نئے ضوابط شامل ہوں گے۔یہ نئے ضوابط پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں لاگو ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اب میدان میں کھلاڑیوں کو خراب رویے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ ایسا اس صورت میں ہوگا اگر کھلاڑی امپائر کو دھمکائیں، امپائر یا ساتھی کھلاڑی پر جان بوجھ کر حملہ کریں یا کوئی بھی ایسا کام کریں جس سے جانی نقصان کا خطرہ ہو۔اس کے علاوہ ایک اہم تبدیلی بلے کے سائز کے بارے میں کی گئی ہے جس کے مطابق اب بلے کے سروں کی موٹائی 40 ملی میٹر سے تجاوز نہیں کر سکتی جبکہ بلے کے مرکزی حصے کی موٹائی 67 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔امپائرز کو اب بلے کا سائز ناپنے کے لیے ایک نیا آلہ دیا جائے گا جس کی مدد سے وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ آیا بلا اس حجم کے مطابق ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ ڈی آر آیس کے قانون میں ایک تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اگر فیصلہ ’’امپائرز کال‘‘ پر جائے گا تو ڈی آر آیس مانگنے والی ٹیم کا ریویو ضائع نہیں ہوگا۔لیکن دوسری جانب اب ٹیسٹ میچوں میں 80 اوورز کے بعد واپس ملنے والے ڈی آر ایس ریویوز نہیں ملیں گے۔ اس کے علاوہ ڈی آر ایس اب ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ان نئے ضوابط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر بلے باز رن لیتے ہوئے اپنا بلا کریز میں رکھ دیں لیکن اس کے بعد خود پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان کا بلا کریز سے اٹھ جائے تو گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود وہ آؤٹ نہیں قرار پائیں گے۔دوسری جانب اب فیلڈر یا کیپر بلے باز کے شاٹ کو اپنے ہیلمیٹ سے لگنے کے بعد بھی پکڑ لیں تو بلے باز آؤٹ قرار پائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…