اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سوات انڈر 16-فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سور اکیڈمی بڑیکوٹ کو شکست دے کر سوات انڈر 16-فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سوات ضلعی حکومت سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مقصود احمد تھے، جہنوں نے کھلاڑی میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پرڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی

افراسیاب چچا، سیکرٹری محمد اسماعیل، پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے صدر رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، فائنل میچ میں اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سور اکیڈمی بڑیکوٹ کو تین کے مقابلے میں چار پنلٹی ککس سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں

گول کرنے میں ناکام رہیں،میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں فاتح ٹیم نے چار گول جبکہ سوراکیڈمی نے تین گول کئے،اسوا اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے محمد وقاص، عمیر، انعام اور شاہین جبکہ سور اکیڈمی بڑیکوٹ کی جانب سے رئیس، فرہاد اور شفیق نے پنلٹی ککس پر گول کئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…