کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے حتمی اعلان کردیا

23  ستمبر‬‮  2017

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا۔سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے بتایا کہ حکام متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے ٗجہاں 2009 میں سری لنکن کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا تھا

جس کے نتیجے میں کچھ پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار جاں بحق اور2 سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کے مطابق 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کیلئے فائنل کال دینے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک عہدیدار کو دو ہفتے قبل لاہور بھیجا جائیگا۔سری لنکا کے کھلاڑی دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا اور اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں کھیلنے والے ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ان کے ساتھی تھیسارا پریرا نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…