باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کی کہانی میں حیرت انگیز موڑ آگیافریال مخدوم کا ایسا حیران کن اعلان جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

22  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی عقل ٹھکانے آگئی،چند دن قبل شوہر کا کیئرئیر برباد کرنے کی دھمکی کے بعد اچانک روئیے میں حیرت انگیز تبدیلی، شوہر اور سسرالیوں سے معاف مانگ کر شادی بچانے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے

درمیان سوشل میڈیا پر چھڑی جنگ میں حیرت انگیز موڑ آگیا ہے اور ان کی اہلیہ نے شوہر سمیت سسرالیوں سے معافی مانگتے ہوئے شادی بچانے کی اپیل کر دی ہے۔ باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات، رنجشیں اور علیحدگی کی خبریں آئے روز مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، کبھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی خامیاں اور برائیاں بیان کرتے ہیں، کبھی عامر فریال اور غیر ملکی باکسر جوشوا کے درمیان تعلقات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آتے ہیں اور کبھی فریال طلاق دینے پر عامر کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے نجی اور گھریلو معاملات دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لے کرآئے جنہیں میڈیا نے خوب مرچ مصالحہ لگاکر شائع کیا اور لوگوں نے چٹخارے لے کرپڑھا۔ فریال مخدوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہمیں انہوں نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا اثر عامر خان پر پڑا لہٰذا میں اپنی ساس، سسر اور ان تمام لوگوں سے جن کا میں نے دل دکھایا ہے معافی مانگنا چاہتی ہوں، میرے ساس سسر پیار، محبت اور عزت کے

حقدار ہیں جیسے میرے والدین، میں اس وقت غصے میں تھی لیکن اب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی اور آنے والا بچہ کسی ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پائیں لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں اپنے درمیان موجود اختلافات کو بھلاکر ایک نئی شروعات کا آغاز کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…