’’میں چور ہوں تو تم بھی تو چور ہو‘‘شاہد آفریدی نے اہم تقریب میں سیاستدانوں کو روند ڈالا،زبیرعمر،فاروق ستر،مصطفی کمال سمیت دیگر سیاستدان بھی موجود تھے،حیرت انگیزردعمل

20  ستمبر‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) مایہ ناز آل رانڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سیاست اور سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان ٹاک شوز پر بیٹھ کر ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں جس سے عوام میں غلط پیغام پہنچتا ہے۔ٹاک شوز میں سیاست دان

کہتے ہیں کہ میں چور ہوں تو تم بھی تو چور ہو۔ میں نے ڈاکا ڈالا ہے تو تم نے بھی تو ڈالا ہے’اس سے عوام کو کیا پیغام جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی ایک منفرد محفل جہاں شہر کی تمام جماعتیں، صنعت کار، ماہر تعلیم اور دیگر افراد موجود تھے.انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جس سے پاکستان چلتا ہے لیکن یہاں کے مسائل بھی بہت بڑھ گئے ہیں، دنیا ترقی کررہی ہے اور ہم یہاں کچرے اٹھانے کی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے ٹیلنٹڈ لوگ کراچی میں ہیں، پورے پاکستان میں نہیں۔تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور فیصل سبزواری، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال، انیس قائم خانی، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر احمد اور پیپلز پارٹی کے سعید غنی کے علاوہ معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان اور بینکر عارف حبیب سمیت کراچی کے معروف تاجروں صنعت کاروں، ماہرین تعلیم اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…