کرکٹ کرپشن کیس میں معروف پاکستانی کرکٹر پر5 سال کی پابندی عائد،10لاکھ روپے جرمانہ عائد

20  ستمبر‬‮  2017

لاہور (آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،ہ مدت پوری کرنے اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد ہی وہ کرکٹ کے میدانوں میں واپس آسکیں گے جب کہ کرکٹر کو تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد 14روز میں اپیل کا حق حاصل ہوگا۔۔جسٹس ریٹائر اصغر حیدر کی سربراہی میں

سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیا اور سابق وکٹ کیپر وسیم باری پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور ان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہونے کے بعد ہر سطح کی کرکٹ کھیلنے پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معلومات ہونے کے باوجود خالد لطیف نے بکی سے رابطہ کیا اور اس رابطے کے بارے میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کو آگاہ بھی نہیں کیا اور انہوں نے دوسرے لڑکوں کو بھی بکی سے ملاقات کیلئے اکسایا۔ ۔خالد لطیف پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ملوث ہونے پر سزا پانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل محمد عرفان اور شرجیل خان پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ٹریبیونل نے فیصلہ خالد لطیف اور ان کے وکیل کی غیر موجودگی میں سنایا۔اس سے قبل پی سی بی کے ٹریبیونل کی جانب سے فاسٹ بالر محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان پر اسپاٹ فکسنگ تحقیقات میں 5 الزامات ثابت ہونے پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…