روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف پاکستان میں موجود جنوبی کرکٹر ہاشم آملاکا زبردست اقدام،دِل جیت لئے‎

15  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، پوری دنیا میں مسلمان اور غیر مسلم روہنگیا میں ہونے والے مظالم پر افسردہ ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں آئی ہوئی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے بھی سوشل میڈیا پر جمعہ کی نماز سے قبل روہنگیا

مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ دنیا میں بہترین قسم کے لوگ رحمدل لوگ ہیں اور دنیا کے تمام مظلوموں کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے برما کی فوج کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ اورکہاہے کہ روہنگیا کی مسلمان اقلیت کے خلاف برمی فوج کی کارروائیاں کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ برما کی حکومت نہتے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں ھجرت پر مجبور کرنے کے اقدامات سے باز رہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب بوریس جونسن کے ہمراہ لندن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ برما میں فوجی طاقت کیاستعمال سے بڑی تعداد میں مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔ میانمار کی فوج اور پولیس کے حملوں کے خوف سے مسلمان اقلیت پڑوسی ملکوں بالخصوص بنگلہ دیش کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا برما میں جمہوریت کے فروغ کے لیے آن سانگ سوچی کی حمایت کرتا ہے مگر مسلمان اقلیت کے خلاف فوج کشی کسی صورت میں قبول نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…