پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں ہوگا ٗگور نر سندھ محمد زبیر

15  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ڈیوس کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے حالات لاہور سے مختلف نہیں ہیں ٗپی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بات کی ہے اورکراچی پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکے کی میزبانی

کرے گا ٗ فائنل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، ہم بڑے ایونٹس کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بارہ سال کے بعد ڈیوس کپ پاکستان میں کھیلا جارہا ہے اور دنیا کو ڈیوس کپ کے شاندار انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لئے مزید فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں ہر سطح کے عالمی مقابلے کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا وسیع انفراسٹرکچر موجود ہے، ماضی میں دیگر کھیلوں میں پاکستان کی کارکردگی بہتر تھی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کہاکہ صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون کرنے پر شکرگزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…