بھارت، کبڈی میچ کے دوران جھگڑا، گولی لگنے سے ایک کھلاڑی زخمی

13  ستمبر‬‮  2017

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ایک کبڈی میچ لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، گولی چلنے سے ایک 17 سالہ کھلاڑی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کبڈی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دونوں ٹیموں میں جھگڑے کی وجہ سے گولی چل گئی جس سے ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب علاقے میں پیش آیا جہاں کبڈی میچ

کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پوائنٹس پر لڑ پڑیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر بے ایمانی کا الزام لگایا اور جھگڑا شروع کر دیا۔ اس جھگڑے نے اس وقت طول پکڑ لیا جب تماشائیوں میں بیٹھے کچھ افراد نے میدان میں کود کر اس کو بڑھاوا دینا شروع کر دیا۔ اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی جو سیدھی ایک کھلاڑی کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔گولی سے زخمی ہونے والے کھلاڑی کی شناخت 17 سالہ اونیش کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…