باکسر عامر خان نے پاکستان میں کونسی لیگ شروع کرنے کا دھماکے دار اعلان کر دیا؟

5  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں، سپرباکسنگ لیگ میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق معروف باکسرعامر خان جو ان دنوں پاکستان میں عیدالاضحیٰ منانے کیلئے موجود ہیں، انہوں نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان

میں عید کے ایام گزارنا بہت اچھا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی تکلیف کافی بہتر ہے، جلد رنگ میں نظر آؤں گا، عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کافروغ چاہتا ہوں کیونکہ یہاں باکسنگ کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں، اس لیگ میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی، سپرباکسنگ پروفیشنل لیگ ہوگی، سپر باکسنگ لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔عامرخان نے کہا کہ لیگ کے مقابلے ورلڈ باکسنگ کونسل کے قوانین کے تحت ہونگے، اسے کامیابی سے ہمکنار کرنا میرا مشن ہے، سپرباکسنگ لیگ سے پروفیشنل باکسر بنانے میں مدد ملےگی۔ذرائع کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ کے نام سے یہ لیگ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں 7 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔پاکستان سپر باکسنگ لیگ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں مقامی ٹیلنٹ کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا نادر موقع میسر آئے گا۔پاکستان باکسنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے زرخیز ملک ہے یہی وجہ ہے کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باوجود پاکستان کے کئی باکسر نے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا، ماضی میں لیاری کے رہائشی شاہ حسین اور حال ہی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اس کی زندہ مثالیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…