پاکستان کے معروف کھلاڑی کو بھرے بازار سے اغواء کرلیاگیا،کھلبلی مچ گئی

13  اگست‬‮  2017

گوجرہ(آئی این پی)پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد اقبال گجر کو نامعلوم افرادنے بھرے بازار میں غواء کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد اقبال گجر لاری اڈا میں موجو د اپنے بزنس آفس میں موجود تھے کہ پولیس وردیوں میں ملبوس چار افراد دفتر میں داخل ہو ئے محمد اقبال گجر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

سابق گول کیپر کے بھائی عبدالرزاق گجر نے’’آئی این پی ‘‘کو بتایا کہ اقبال اپنے موٹر سائیکلوں کے شو روم پر موجود تھے کہ پولیس وردیوں میں ملبوس چار افراد وہاں آئے اور اس کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔سٹی پولیس سے رابطہ پر انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بیرون ضلع سے آنے والی کسی پولیس نے آمد اور روانگی کا اندراج نہیں کیا کیونکہ بیرون ضلع سے آنے والی پولیس کسی مقدمہ میں کسی ملزم کی گرفتاری کے لئے متعلقہ تھانہ میں اندراج کرتی ہے اور ملزم کی عدم گرفتاری یا گرفتاری کی صورت میں میں بھی متعلقہ تھانہ میں رپورٹ کرتی ہے۔آخری اطلاعات تک اغواء کاروں کا کچھ پتا نہیں چل سکا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…