چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بظاہر نمائشی لیکن مراعات کتنی ہوتی ہیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

10  اگست‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بظاہر تو اعزازی مگر مراعات بے شمار ہیں، نجم سیٹھی بھی بھرپور انداز سے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے، انھیں ہر ماہ لاکھوں روپے خود پر خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کو وزیر اعظم کے بعد ملک کا دوسرا بڑا عہدہ قرار

دیا جاتا ہے، اسی لیے بڑی بڑی سیاسی شخصیات اسے پانے کیلیے بے چین رہتی ہیں، ہروقت میڈیا کی توجہ بنے رہنا اور غیر ملکی دوروں کے ساتھ دیگر مراعات بھی اس کی بڑی وجہ ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس کے پاس موجود دستاویز کے مطابق چیئرمین کو کوئی تنخواہ نہیں ملتی مگر اس کے بغیر ہی لاکھوں روپے ہر ماہ اس پر خرچ ہو جاتے ہیں،اسے مکمل سہولتوں سے آراستہ رہائش یا اس مد میں ایک لاکھ روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، ایک 3500 سی سی کار بمعہ ڈرائیور بھی اسے استعمال کیلیے ملتی ہے،شہر سے باہر جانے پر بھی اسے یہی سہولت حاصل ہوتی ہے۔وہ بجلی، پانی اور گیس کے گھریلو بلوں کی ادائیگی یا اس مد میں 40 ہزار روپے ماہانہ لے سکتا ہے، اسے سیکیورٹی گارڈز سمیت چار گھریلو ملازمین فراہم کیے جاتے ہیں، گھر پر ایک لینڈ لائن اور ایک موبائل فون بھی اسے ملتا ہے۔ اپنے اور اہلیہ کیلیے وہ تمام میڈیکل سہولتیں بھی پانے کا اہل ہوتا ہے، چیئرمین پی سی بی کو آفیشل دوروں پر اہلیہ کے ساتھ فرسٹ کلاس میں فضائی سفر کی سہولت حاصل ہوتی ہے، وہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرتا ہے، اس دوران ڈومیسٹک دورے پر یومیہ 10 ہزار اور غیر ملکی ٹور پر رہائش کے ساتھ300(پاکستانی 30ہزار روپے سے زائد) جبکہ بغیر رہائش650 ڈالر یومیہ (پاکستانی 65 ہزار روپے سے زائد)الانس دیا جاتا ہے، بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں چیئرمین بغیر کسی حد کے رقم خرچ کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…