پاکستان سے مقابلہ،سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے بھارتی ٹیم کیخلاف جارحانہ ریمارکس پر ہنگامہ برپا ہوگیا

9  اگست‬‮  2017

چنائی(این این آئی)سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیموں کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم کا چکر نہیں ہوتا، بھارت پاکستان کا سامنا کیے بغیر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنا ہے، میں چاہوں گا کہ دونوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہو پھر دیکھتے ہیں کہ کون نمبر ون ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اورکمنٹریٹر ڈین جونز نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی ٹیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ منافقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لندن سمیت یورپ بھر کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کے متعدد حملے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہاں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں مگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں صرف پاکستان آنے سے ہی انکار کررہی ہیں تو یہ تو کھلی منافقت ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پاکستانی کرکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے، پاکستان سپر لیگ نے اسے پیشہ ورانہ ٹیم بنادیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی بھی پی ایس ایل سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کی مرہون منت ہے۔ڈین جونز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز چاہتے ہیں۔ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم کا چکر نہیں ہوتا، بھارت پاکستان کا سامنا کیے بغیر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنا ہے، میں چاہوں گا کہ دونوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہو پھر دیکھتے ہیں کہ کون نمبر ون ہے۔ڈین جونز کے ریمارکس کے بعدبھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اور ان کے اس بیان کو خوب مرچ مصالحہ لگاکر پیش کیاجارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…