نئی رینکنگ جاری ،پاکستان اوربھارت کی حیرت انگیزپوزیشن

9  اگست‬‮  2017

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے،پجارا دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے اور اظہر علی 2درجے تنزلی کیساتھ8ویں نمبر پر موجود ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ کے ابتدائی10باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر موجود نہیں ،رویندرا جدیجہ پہلے ، جیمز اینڈری سن دوسرے اور ایشون تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انگلش آف سپنر معین علی 18ویں نمبر پر آ گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیم رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے ،انگلینڈ تیسرے،آسٹریلیا چوتھے،نیوزی لینڈ 5ویں،پاکستان چھٹے،سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز8ویں،بنگلہ دیش9ویں اور زمبابوے10ویں نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی2درجے تنزلی کے بعد8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ، سرفراز احمد27ویں اور اسد شفیق33ویں نمبر پر موجود ہیں،جبکہ بلے بازوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے،پجارا دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے،ویرات کوہلی میں چوتھے اور اجنکیا ریہانے5ویں نمبر پر موجود ہیں، باؤلرز میں بھارت کے لیفٹ آرم سپنر رویندرا جدیجا پہلے ، انگلینڈ کے جیمز اینڈری سن دوسرے ،بھارت کے ایشون تیسرے ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ چوتھے اور سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پر برا جمان ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انگلش آف سپنر معین علی 18ویں نمبر پر آ گئے۔ باؤلنگ رینکنگ کے ابتدائی10باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر موجود نہیں ہے،یاسر شاہ14ویں،وہاب ریاض24ویں،راحت علی31ویں،محمد عامر39ویں اور ذوالفقار بابر40ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل رانڈرز میں جدیجا شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست آ گئے ہیں، ایشون ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، معین علی بدستور چوتھیاور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…