نجم سیٹھی کل چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالیں گے

8  اگست‬‮  2017

لاہور (این این آئی)پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی اگلے3 سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں کل سنبھالیں گے۔ وہ بدھ کو نئے چیئر میں پی سی بی کا چارج سنبھالیں گے اور شہریار خان کی جگہ منتخب ہوں گے ٗپی سی بی کے سر پرست اعلی اور وزیر اعظم نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں نامزد کیا جبکہ پی سی بی کا نیا گورننگ بورڈ بھی3 سال کیلئے چارج سنبھا لے گا۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یو بی ایل ٗ

حبیب بینک ٗسوئی گیس اور واپڈا جبکہ4 ریجنز لاہور ، کوئٹہ، فاٹا اور سیالکوٹ کے نمائندے شامل ہوں گے۔چیئرمین بننے سے قبل نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 سابق چیئرمینوں خالد محمود اور لیفٹنٹ جنرل (ر) توقیر ضیا ء نے چیئرمین کے عہدے کے لئے نجم سیٹھی کو سب سے اہل امیدوار قرار دیا ہے۔خالد محمود کے مطابق نجم سیٹھی ایک بڑے صحافی ہیں میں ابتدا میں ان کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا تھے لیکن ان کے کام کرنے کے انداز کو دیکھنے کے بعد میری رائے یہی ہے کہ نجم سیٹھی ہی کو پی سی بی چیئرمین ہونا چاہیے۔ وہ قابل شخص ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کرائی اور اب میں ان کی صلاحیتوں کا قائل ہوگیا ہوں۔جنرل توقیر ضیاء نے کہا کہ پی سی بی کو اس وقت نجم سیٹھی سے بہتر شخص نہیں مل سکتا اگر میں اس عہدے کے لئے نامزد ہوتا تو نجم سیٹھی کے حق میں دستبردار ہوجاتا اورمیں خود بھی اس عہدے کیلئے نجم سیٹھی ہی کو لگانے کی سفارش کرتا۔ وہ پاکستان سپر لیگ کرانے کے بعد ایک اچھے ایڈ منسٹریٹر کے طور پر سامنے آئے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…