ایک کروڑ انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا،یونس خان

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میرے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کا علان کیا ہے ٗعلم ہونے پر میں نے یہ رقم انڈس ہسپتال اور ایدھی فائونڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا تھا، مجھے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں ملا اور نہ ہی اس متعلق کوئی کال آئی ، میں اپنی جیب سے ایک کروڑ روپے نہیں دے سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں

جن پیسوں کا اعلان ہوا ہے وہ مل جائیں تاکہ میں اپنا وعدہ پورا کرسکوں، وعدہ پورا نہ کرنے پر معافی مانگتا ہوں اگر مستقبل میں ایسا ہوا تو لازمی اپنا وعدہ پورا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے پی کے میں سو سے زائد پچز بناکر بہت اچھا کام کر رہی ہے ٗ کے پی کے میرا صوبہ ہے ، اس اقدام سے وہاں کا گراس روٹ ٹھیک ہوگا اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔یونس خان نے کہا کہ مجھے پچھلے دنوں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی آفر ہوئی تھی جس میں مجھ سے کہا گیا کہ اگر آپ کو کھیلنا ہے تو ہم آپ کا نام ڈرافٹ میں دیدیں ٗکیا مجھے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے بعد ڈرافٹ کے ذریعے ڈومیسٹک کھیلنا چاہیے ٗمجھے اب کھیل کر کیا کرنا ہے ٗ مجھ سے تو انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کابہت اچھا موقع ہے ٗہمارے بڑوں کو آگے کے بارے میں کچھ سوچنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…