بھارتی خاتون ہاکی کھلاڑی نے خود کشی کرلی،ٹرین ڈرائیور نے پولیس کواطلاع دی

5  اگست‬‮  2017

نئی دہلی(یو این پی)بھارتی خاتون ہاکی کھلاڑی جیوتی گپتا نے خود کشی کرلی،ٹرین ڈرائیور نے پولیس کواطلاع دی۔ٹرین ڈرائیورنے پولیس کو بتایا کہ مقتول لڑکی اچانک ٹرین کے سامنے آگئیں۔ ، تیز رفتاری کے سبب ٹرین کو بریک نہ لگائی جا سکی۔ لاش روہتک ریلوے لائن پر پڑی ملی، پولیس نے موبائل کی بنیاد پر لاش کو شناخت کیا۔اہل خانہ نے جیوتی گپتا کی خود کشی کے امکان کو مسترد کر دیا۔حادثہ سے پہلے جیوتی گپتا نے ماں سے ٹیلیفون پر بات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابقبھارتی خاتون ہاکی کھلاڑی جیوتی گپتا نے موت کو گلے لگالیا۔ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کی موت کی وجہ کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ان کی لاش روہتک ریلوے لائن پر پڑی ملی۔وہ سونی پت کی رہنے والی تھیں۔حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیور نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اچانک ہی ٹرین کے سامنے آگئیں۔ رفتار تیز ہونے کے سبب ٹرین کو بریک نہ لگایا جاسکا۔جیوتی اہل خانہ اور رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا کہ جیوتی صبح یونیورسٹی جانے کے لئے گھر سے نکلی تھیں۔ موت کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے۔اہل خانہ نے اس امکان کو بھی مسترد کردیا ہے کہ جیوتی خود کشی کرسکتی تھیں۔ریلوے پولیس کے مطابق انہیں رات تقریبا دس بجے اطلاع ملی تھی کہ روہتک ریلوے لائن پر فلائی اوور کے قریب ایک نوجوان عورت کی لاش پڑی ہے۔اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو اس کی لاش کے ساتھ ساتھ اس کے قریب سے ایک ہینڈ بیگ اور موبائل برآمدبھی ملا۔ پولیس نے موبائل کی بنیاد پر لاش کو شناخت کیا۔موبائل پر رات گئے جیوتی کے رشتہ داروں کی کال آنے پر لاش کی شناخت ہوئی ۔اطلاع ملنے کے بعد جیوتی کے والد، ماں ببلی اور کوچ انل کمار سمیت دیگر لواحقین ریواڑی پہنچے۔پرمود گپتا نے بتایا کہ جیوتی بی اے کر چکی تھی۔اس کے سرٹیفکیٹ میں درج نام غلط تھا، اسے درست کرانے کے لئے ہی وہ صبح روہتک کے لئے گھر سے نکلی تھی۔شام ساڑھے پانچ بجے جیوتی کی ماں سے بات ہوئی تو اس نے بتایا تھا کہ اس کی بس راستے میں خراب ہو گئی تھی اور وہ ایک گھنٹے میں وہ گھر پہنچ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…