عالمی شہرت یافتہ برازیلین اسٹار نیمار جونیئر نے بارسلونا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

3  اگست‬‮  2017

بارسلونا (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ برازیلین اسٹار نیمار جونیئر نے بارسلونا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔نیمار 222ملین یوروز کی ریکارڈ فیس کے ساتھ فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بنیں گا اور انہیں نے بارسلونا کو کلب چھوڑنے کے حوالے سے اپنے عزائم سے آگاہ کردیا ہے۔بارسلونا نے ٹرانسفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیمار جونیئر، ان کے والد اور ایجنٹ نے کلب آفس میں منعقدہ اجلاس میں بارسلونا فٹبال کلب کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

اکتوبر میں نیمار نے بارسلونا سے ایک نیا معاہدہ کیا تھا جس کی رو سے انہیں 2021 تک کلب کا حصہ رہنا تھا جس میں انہیں خریدنے کی فیس دگنے سے زیادہ کر دی گئی تھی جو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانسفر فیس تھی۔نیمار جونیئر 2013 میں سینٹوس کلب چھوڑ کر بارسلونا کا حصہ بنے تھے اور اس وقت ان کی ٹرانسفر فیس 57ملین یوروز تھی تاہم بعد میں انکشاف کیا گیا تھا کہ یہ تقریباً 100ملین یوروز تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے کے تحت نیمار کو چھ سالہ معاہدے کے تحت ہر ہفتے پانچ لاکھ 50ہزار یوروز سے زائد ملیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…