بھارتی کرکٹر محمد شامی پر انتہا پسندوں کا حملہ

18  جولائی  2017

کولکتہ(این این آئی)نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت میں انتہا پسندی دن بدن بڑھنے لگی ٗتازہ شکار بھارتی کرکٹر ٹیم کے محمد شامی بنے ہیں جنہیں تین نوجوان نے زدوکوب کیا۔واقعہ جنوبی کولکتہ میں پارکنگ کے تنازع پر پیش آیا جہاں چند نوجوانوں نے سڑک پر گاڑی پارک کرنے پر شامی سے الجھنے کی کوشش کی۔محمد شامی نے اپنے فلیٹ کے باہر گاڑی پارک کی،

جہاں وہ اپنے فلیٹ کے نگراں کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سوار تین نوجوان آ کر رکے اور ان سے سڑک پر گاڑی پارک کرنے پر الجھنے کی کوشش کی تاہم فاسٹ باؤلر الجھنے کے بجائے معاملہ رفع دفع کر کے گھرچلے گئے لیکن یہی نوجوان 15منٹ بعد واپس آئے اور ان کے گھر میں گھس کر بدتمیزی کی کوشش کی ۔واقعہ کی رپورٹ اتوار کی رات علی پور تھانے میں درج کرائی گئی اور پولیس نے قریب ہی سیلون چلانے والے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…