پاکستان کا پہلا وکٹ کیپر،سرفراز احمد نے انوکھا اعزاز حاصل کرلیا

14  جولائی  2017

لاہور( این این آئی )قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد کا انگلش کاؤنٹی یارک شائر سے معاہدہ ہوگیا، پی سی بی نے بھی کپتان کو این اوسی جاری کر دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین 3 اگست سے کاؤنٹی کی طرف سے 5 میچز کھیلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد پر کاؤنٹی کرکٹ کے دروازے بھی کھل گئے۔ سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے۔

یارک شائر نے سرفراز احمد سے آسٹریلیا کے پیٹر ہینڈز کومب کے متبادل کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔ جبکہ کاؤنٹی کے مقامی وکٹ کیپر جونی بیرسٹو انگلش ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں۔ سرفراز احمد 27 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ 3 اگست کو ڈربی شائر کے خلاف ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی ڈیبیو کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ انگلش کاؤنٹی سے کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کے لئے آف سیزن میں صلاحیتوں میں بہتری کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔بی بی سی کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ان کی دیرینہ خواہش تھی اور وہ مستقبل میں بھی کاؤنٹی کھیلنا پسند کریں گے۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ان کے لیے اہم موقع ہے اور وہ چاہیں گے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ جس کرکٹر نے بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ہے اس کا یہی کہنا ہے کہ وہاں بہت زیادہ پروفیشنلزم ہے اور اسے وہاں کھیل کر تجربہ حاصل ہوا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ صرف پانچ میچز کا معاہدہ ہے لیکن مستقبل میں اگر انہیں پیشکش ہوئی اور پاکستانی ٹیم کی مصروفیت نہ ہوئیں تو وہ کاؤنٹی کرکٹ کے زیادہ میچز کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…