پاکستان دنیائے باکسنگ کا چیمپئن بھی بن گیا

6  جولائی  2017

پاناما(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ محمد وسیم نے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسر کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا پاناما میں میزبان باکسر ایلیسر ویلڈیز سے ڈبلیو بی سی رینکنگ کے لیے مقابلہ ہوا۔فلائی ویٹ کیٹگری کے 8 راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے آغاز سے ہی محمد وسیم نے مخالف کھلاڑی پر بھر پور وار کیے

جس سے ان کے مقابل ایلیسر ویلڈیز دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔محمد وسیم کے مسلسل اور بھرپور حملوں سے مخالف باکسر دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔نوجوان قومی باکسر محمد وسیم پروفیشنل مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور یہ ان کی مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔گزشتہ ماہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی رینکنگ میں محمد وسیم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔اس مقابلے میں فتح کے بعد محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی رینکنگ مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…