تنخواہوں پر تنازع ٗمذاکرات ناکام ٗآسٹریلوی ٹیم کا جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ

6  جولائی  2017

سڈنی (این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار تنخواہ کے تنازع پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی اے ٹیم نے جمعہ کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم یہ دورہ آسٹریلیا کی نگران باڈی ٗکرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے سے ایک شق کو ختم کرنا چاہتی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدے کی ایک شق کھلاڑیوں کو ان کی آمدن کی ضمانت فراہم کرتی تھی۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غیر منصفانہ ہے۔کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں اگر یہ تنازع ختم نہ ہوا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان نومبر میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

کھیلوں کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

نواز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ سال پاکستان اور شارجہ میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 50کروڑ روہے درکار ہیں اور ہم نے حکومت پنجاب اور دیگر اسپانسرز سے اس سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے رقم جاری کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آٹھ فل ممبرز کو دعوت دی گئی ہے جن میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈین جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔سلطان شاہ نے بتایا کہ چار ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ دیگر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے لہٰذا تمام ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ میزبانی شارجہ اور پاکستان دونوں جگہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری 2018 تک شارجہ اور پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز کا میلہ 8 جولائی کو کراچی میں سجے گا ٗ رونالڈینییو، رابرٹو کارلوس پاکستان آئینگے

کراچی (این این آئی)سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینیو اینڈ کمپنی 8 جولائی کو کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں ایکشن میں ہوگی۔ملک میں انٹرنیشنل فٹبال سیریز کے سلسلے میں دو میچوں کی سیریز اگلے ہفتے کراچی اور لاہور میں ہوگی۔ سابق برازیلین اسٹارز رونالڈینییو، رابرٹو کارلوس سمیت 8 فٹبالرز پاکستان آئیں گے۔سیون اے سائیڈ کا پہلا میچ 8 جولائی کو کراچی جبکہ دوسرا 9 جولائی کو لاہور میں ہوگا۔کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں میچ کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…