ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی

6  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپاٹ فکسنگ سیکنڈل میں معطل ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ، وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔ادھر ناصر جمشید کی اہلیہ نے بھی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے معطل کرکٹر ناصر جمشید اور ان کی اہلیہکے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے،جس کی ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ کافی پریشان ہیں ،

جلدعلیحدگی کی وجوہات بتائیں گی۔واضح رہے کہ ناصر جمشید اورانکی اہلیہ لندن میں مقیم ہیں۔

کھیل کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 159 رنز سے شکست دیدی

لیسٹر(این این آئی) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 159 رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 291 رنز کے ہدف کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کینگروز کو پہلی کامیابی دوسرے ہی اوورز میں ملی جب اوپنر ناہیدہ خان بغیر کوئی رنز بنائے جونیسن کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ 16 رنز پرعائشہ ظفر ایلے کا شکار ہو گئیں انہوں نے 8 رنز بنائے جب کہ ان کے بعد آنے والی نین عابدی اور مرینہ اقبال نے بالترتیب 7 اور 9 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں کو کرسٹن بیمز نے آؤٹ کیا۔ ارم جاوید اور اسماویہ اقبال بھی بالترتیب 21 اور 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، گرین شرٹس کی جانب سے کپتان ثنا میر نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے اور وہ گارڈنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئیں، ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکا اور پوری ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے بیمز اور گارڈنر نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایلے نے 2 اور جونیسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سنیل گاوسکر نے بھارتیم ٹیم کی کوچنگ کیلئے روی شاستری کو سب سے مضبوط امیدوار قرار د یدیا 

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گاوسکر نے بھارتیم ٹیم کی کوچنگ کیلئے روی شاستری کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔روی شاستری کو 2014 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر بنایا گیا تھا اور ان کی سرپرستی میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے کہنے پر روی شاستری نے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی ہے جو انیل کمبلے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے سبب خالی ہوئی تھی۔سنیل گاوسکر نے کہا کہ 2014 میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد روی شاستری ہی تھے جن کی بدولت ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور وہی کوچنگ کیلئے سب سے مضبوط امیدوار نظر آتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر ہونے والی تنقید کو بھی بے جا قرار دیتے ہوئے شکست کا ذمے دار ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو 190 رنز کا ہدف بآسانی دو یا تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرنا چاہیے تھا تاہم بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی اور اگر دھونی نصف سنچری نہ بناتے تو شاید ٹیم 100 یا 125 رنز پر ڈھیر ہو جاتی۔گاوسکر نے کہا کہ دھونی نے بھارتی کرکٹ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیے، وہ بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں جنہوں نے کئی ناقابل یقین میچز جتوائے لہٰذا صرف ان کو شکست کا ذمے دار قرار دینا زیادتی ہے اور یہ شکست بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…