’’سری لنکا بمقابلہ زمبابوے ‘‘

4  جولائی  2017

ہمبنٹوٹا (این این آئی)سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان موجودہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا میچ ہمبن ٹوٹا کے مضافاتی علاقے میں واقع مہندا راج پکشے اسٹیڈیم میںہاتھیوں نے پچ پر دھاوا بول دیا ۔رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم جنگل سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ہے

میچ کو ہاتھیوں سے بچانے کیلئے سیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق رات کے وقت ہاتھیوں کے باڑ توڑ کر اسٹیڈیم کی پچ پر گھومنے کے چند واقعات رونما ہو چکے ہیں۔گارڈز کی تعیناتی کا مقصدہے کہ پرستار ہاتھیوں کو تنگ نہ کریں۔

مزید کھیل سے 

فیف ڈیوپلیسی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے کپتان فیف ڈیوپلیسی ذاتی وجوہات کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق فیف ڈیوپلیسی کی بیگم کے ہاں گزشتہ ہفتے بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن پیچیدگیوں کے باعث ان کی برطانیہ آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوزائیدہ بچہ اور ماں گھر پر ہیں تاہم وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے اور رواں ہفتے کے آخر میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ان کی غیر موجودگی میں اوپنر ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ 1992 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے کپتان بننے والے بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔فیف ڈیوپلیسی کی جگہ تھیونس ڈی بریون یا نئے کھلاڑی ایڈن مارکرم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ٗدوسری جانب تجربہ باؤلر ورنن فلینڈر کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…