پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔۔مایہ ناز کپتان عمران خان کا کونسا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاـ؟

13  جون‬‮  2017

سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز پر سات وکٹوں سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کو محمد عامر کے ساتھ مل کر فتح سے ہمکنار کرا دیا۔انہوں نے نقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

آج سے قبل پاکستان کے کسی بھی کپتان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 50 رنز یا اس سے زائد اسکور نہیں کیے تھے اور عمران خان کے 1992 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہدف کے تعاقب میں بنائے گئے 44 رنز سب سے بڑا اسکور تھا۔سرفراز احمد نے 79 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید دلچسپ ریکارڈز
اس میچ میں پاکستان کے شعیب ملک نے اپنے کیریئر کا 250واں ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے 10ویں کھلاڑی ہیں۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 10 اوورز کے کوٹے میں تیم میڈن کراتے ہوئے 40 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔یہ چار سال بعد پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ایک ون ڈے میچ میں تین میڈن کرائے ہوں۔اس سے قبل یہ کارنامہ 2013 میں سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انجام دیا تھا جب انہوں نے ویسٹ انڈٰز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…