چیمپئیینز ٹرافی ،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں میدان میں اترنین کوتیار،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی کون ہونگے ؟جانیئے

10  جون‬‮  2017

برمنگھم (آئی این پی)پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ (کل)12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے میچ جیتنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ گروپ بی کی چاروں ٹیمیں دو دو پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر جو ٹیم اپنا آئندہ میچ جیتے گی وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔ سری لنکا کی جیت نے چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے آخری میچوں کو کوارٹر فائنل بنا دیا۔ پاکستان، سری لنکا، بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہی سیمی فائنل کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے سری لنکا کی جیت نے گروپ بی کو دلچسپ بنا دیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے کے آخری دونوں میچ کوارٹر فائنل بن گئے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ چاروں کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں۔

گرین شرٹس سری لنکا کے خلاف رن ریٹ کی فکر سے ہو گئے آزاد، سرفراز الیون نے سیمی فائنل کھیلنا ہے تو 12 جون کو آئی لینڈرز کو ہر صورت ہرانا ہو گا۔ سری لنکا سے ناکامی پر دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم بھی گرداب میں پھنس گئی، 11 جون کو پروٹیز کے خلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔ کوہلی الیون جیتی تو کھیلے گی سیمی فائنل ورنہ ہارنے پر بھارتی سورماں کو خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا ہو گا۔

سری لنکا سے ’’ڈو اور ڈائی‘‘ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی 3 گھنٹے تک بیٹسمینوں پر سخت محنت کی‘گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے‘وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے‘کارڈف کی پچ گھاس باعث سیم بولروں کیلئے سازگار ‘شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلانے کا امکان ۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو کارڈف میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کارڈف شہر سے باہر نیو روڈ گراؤنڈ پر ہوا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں پر سخت محنت کی۔سری لنکا سے مقابلے سے قبل تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ مکی آرتھر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ مصروف رہے۔ محمد حفیظ کوچز کی تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔گزشتہ روز دھوپ نکلی ہوئی تھی۔

اس لئے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کے سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کیا۔ گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے۔وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے اس لئے پاکستان شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلا سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار انداز میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی فخر زمان نے سری لنکا کیخلاف بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور پرامید ہیں کہ سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے‘

کوئی مخصوص سری لنکن باؤلر ان کے ٹارگٹ پر نہیں ہے اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس میچ کو بھی عام میچ کی طرح ہی لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے چیمپئین ٹرافی کے سری لنکا کیخلاف اہم میچ پر نظریں جما لی ہیں اور کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت وکٹ پر گزارنے اور سنچری بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔27 سالہ فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا

اور 6 چوکوں کی مدد سے 23گیندوں پر 31 رنز بنائے اور انہیں پچھتاوا ہے کہ وہ ان 30 رنز کو نصف سنچری یا اس سے زیادہ میں کیوں نہ بدل سکے تاہم وہ سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے خطرناک ارادے ضرور رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کیلئے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا تاکہ مڈل آرڈر میچ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکے۔

میں سنچری بنانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ کوئی مخصوص سری لنکن باؤلر ان کے ٹارگٹ پر نہیں ہے اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس میچ کو بھی عام میچ کی طرح ہی لیں گے۔ ان کا کہنا تھا ’’میں گیند کھیلوں گا، باؤلر کو نہیں۔ میں ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں گا اور ہر بری گیند کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤں گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور پرامید ہیں کہ سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے ۔اظہر علی،فخر زمان،بابر اعظم،محمدحفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد(کپتان ، وکٹ کیپر)عماد وسیم،محمدعامر،فہیم اشرف،حسن علی، جنید خان۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…