فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف میچ پر نظریں جما لی

10  جون‬‮  2017

کارڈیف (آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار انداز میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف میچ پر نظریں جما لی ہیں اور کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت وکٹ پر گزارنے اور سنچری بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کیلئے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا تاکہ مڈل آرڈر میچ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکے۔

میں سنچری بنانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی مخصوص سری لنکن بالر ان کے ٹارگٹ پر نہیں ہے اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس میچ کو بھی عام میچ کی طرح ہی لیں گے۔ ان کا کہنا تھا میں گیند کھیلوں گا، بالر کو نہیں۔ میں ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں گا اور ہر بری گیند کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاں گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستانی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور پرامید ہیں کہ سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…