پہلی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیموں کے کپتان اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟

6  جون‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم جنوبی افریقا کے کپتان ہنسی کرونئے اب اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ ایک طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ آسٹریلین ٹیم کے کپتان مارک واہ تھے جو آج کل پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رگبی کلب سے بھی منسلک رہے۔ انگلینڈ کے اس وقت کے کپتان ایڈم ہولیوک تھے جو آج کل آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔انڈین ٹیم کے کپتان اظہر الدین تھے،

وہ آج کل کانگرس کی طرف سے سیاست میں وارد ہیں اور اتر پردیش کے ضلع مراد آباد سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے اس وقت کے کپتان سٹیفن فلیمنگ آج کل کرکٹ سے متعلقہ کمپنی چلا رہے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان برینڈن میکلم کو بھی اپنے ساتھ کمپنی میں شامل کر لیا ہے۔پہلی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے کپتان عامر سہیل تھے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر بیٹسمین آج کل ٹی وی چینلز پر کرکٹ تجزیہ کار کے طور پر نظر آتے ہیں۔ سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا تھے، وہ بھی آج کل سیاست میں ہیں اور صدارتی الیکشن میں سریسینا کو سپورٹ کرنے کے بعد سری لنکن کیبنٹ کے وزیر ہائی وے اور پورٹ اینڈ شپنگ ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا آج کل نیوکیسل سے وابستہ ہیں اور کرکٹ کی کچھ مصروفیات رکھتے ہیں۔ زمبابوے کے ایلسٹر کیمبل ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین کرکٹ کمیٹی رہے، پھر چیف سلیکٹر زمبابوے کرکٹ ٹیم بن گئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…