پاکستان کیخلاف میچ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، مستقبل میں ایسے مقابلوں سے عار محسوس نہیں کرینگے ٗ ویرات کوہلی

6  جون‬‮  2017

برمنگھم (این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ سے ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہے، مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں سے عار محسوس نہیں کریں گے، پاک بھارت سیریز کی بحالی کے حوالے سے کوئی رائے نہیں رکھتا بورڈ جو فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ پاکستان سے میچ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں اور مستقبل میں بھی اسطرح کے مقابلوں میں حصہ لینے میں عار محسوس نہیں کریں گے
لیکن دو طرفہ سیریز کی بحالی کے حوالے سے کوئی رائے نہیں رکھتا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر کوہلی نے کہا کہ میں ان فیصلوں کے بارے میں بات کرنے کا مجاز نہیں، بورڈ کا کام ہے، میری رائے سے فرق نہیں پڑتا اور پڑنا بھی نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے اور میں ساری مخالف ٹیموں کے خلاف ایک ہی جذبے سے کھیلتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں یووراج سنگھ کی اننگز نے میچ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا، یووراج سنگھ نے ضرورت کے مطابق بھرپور اننگز کھیلی اور یہی وجہ ہے کہ ہم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…