کرکٹ میں بھارت کے پاکستان سے آگے نکلنے کی اصل وجہ کیا ہے؟سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے واضح کردیا

5  جون‬‮  2017

برمنگھم(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ کی بگڑتی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک کرنا ہوگی ۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے سارو گنگولی کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، آپ کو وسیم اکرم ،وقار یونس ، سلیم ملک اور جاوید میانداد سے ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے مشورے لینے کی ضرورت ہے

کیوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ نیچے کی جانب جارہی ہے ،پاکستان کو اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹھیک کرنا ہوئی کیو ں کہ بھارت کے پاکستان سے آگے نکلنے کی وجہ انڈین پریمیئر لیگ نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے ۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکھے گا لیکن اس کے لیے اسے ایک اچھی ٹیم کی ضرورت ہے ، کوئی بھی کپتان اکیلا میچز نہیں جتواتابلکہ اسے اچھی ٹیم درکار ہوتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…