پاکستانی فاسٹ بائولر جنید خان نے رمضان المبارک میں عوام سےکیا اپیل کر دی ؟ 

31  مئی‬‮  2017
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی جانب سے 58ون ڈے انٹرنیشنل میں 86 وکٹیں حاصل کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر جنید خان نے کہاہے کہ ایجبسٹن میں 4جون کو پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے بھی بڑا مقابلہ ہے۔برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر ہیں ٗ
یہ ایک اہم مقابلہ ہے اور اس میچ میں اچھی کارکردگی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بلندی پر پہنچا سکتی ہے تاہم بحیثیت کھلاڑی ان کیلئے یہ ایک عام میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اسے ضرور بڑا میچ سمجھ رہے ہیں تاہم ٹیم پاکستان چاہے گی کہ ہر میچ جیت کیلئے کھیلے ٗاس سوال پر کہ بھارت کا کون سا بیٹسمین ہے جسے جنید پویلین بھیجنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک نہیں پوری بھارتی ٹیم کو آئوٹ کرنا ہماری بولنگ لائن اپ کا مشن ہوگا۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اعتبار سے جنید خان نے اپنے چاہنے والوں اور پاکستانی عوام سے دعا ئوں کی خصوصی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…