سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،ناصرجمشید کی دھمکی نے کرکٹ بورڈکے بابوں میں کھلبلی مچادی

20  مئی‬‮  2017

لندن (آئی این پی) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر ناصر جمشید نے مقدمے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں پاکستان کے سابق اوپنر ناصر جمشید نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی ان کا نام بدنام کر رہا ہے۔ انہوں نے بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے خلاف جو بھی ثبوت ہیں عدالت میں پیش کرے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ پی سی بی میری خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

اب انہیں جواب دینے اور عدالت لے جانے کا وقت ہے۔ناصر جمشید نے کہا کہ پی سی بی میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے جہاں کھلاڑیوں کو بلا کر میرے خلاف بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف ثبوت عوام کے سامنے لائیں۔ پروفیشنلزم نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے، اس سب سے میری ذاتی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔ میں نے اپنے وکیل سے مشاورت کی ہے اور ہم اسے چیلنج کرتے ہوئے پی سی بی کو عدالت لے کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…