جواری فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں سے رابطے کیلئے کونسا ذریعہ استعمال کرتے ہیں؟ پی ایس ایل 3کے میچز پاکستان میں منعقد ہونگے یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

4  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل میں فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کو ناصر جمشید نے اکسایا، جواری فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کے رشتہ داروں کو استعمال کرتے ہیں،لاہور میں ہونیوالے فائنل نے ٹی وی ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ دئیے، پی ایس ایل 3کے 8میچز پاکستان میں کرائیں گے جن میں سے 4لاہور اور 4کراچی میں منعقد کئے جائیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی

برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میںچیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پی ایس ایل فکسنگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کو ناصر جمشید نے اکسایاجو کہ برطانیہ میں ہیں جہاں برطانوی ایجنسی ان سے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ایک کھلاڑی کو فکسنگ میں ملوث ہونے پر سزا دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جواری فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کے رشتہ داروں کو استعمال کرتے ہیں ۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے رکن شفقت حیات پی سی بی حکام پر برس پڑے انہوں نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ میچ فکسنگ میں کھلاڑیوں کے قیام کرنے والے ہوٹل کی انتظامیہ سے کیوں تحقیقات نہیں کی گئی جبکہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی ٹیموں کے منیجرز ابھی تک تحقیقات کے دائرے میں نہیں لائے گئے۔ کمیٹی کے اجلاس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو بار بار موقع کیوں اور کون دلوا رہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل نے ٹی وی ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، پاک بھارت میچ پر ریٹنگ 10پوائنٹس جبکہ پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹی وی ریٹنگ 21پوائنٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس موقع پر سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 3کے 8میچز پاکستان میں منعقد کروائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں 4لاہور اور 4کراچی میں منعقد کروائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…