مصباح الحق نے ناقابل تسخیر ریکارڈ قائم کر دیا

26  اپریل‬‮  2017

کنگسٹن(آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔ مصباح الحق بطور کپتان 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی بلے باز بھی بن گئے،بیالیس سال کی عمر میں پانچ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے معمر ترین کرکٹر کا اعزاز بھی مصباح کے نام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے

ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے جس کے بعد وہ پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں بیٹسمین بن گئے، انھوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین یونس خان ہیں، وہ 116میچز میں10035رنز اسکورکر چکے، جاوید میانداد 8832، انضمام الحق8829، محمد یوسف7530، سلیم ملک5768 اور ظہیر عباس 5062 رنز بنا چکے۔یاد رہے کہ اسی میچ میں مصباح الحق کے ہم وطن یونس خان نے دس ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔دوسری جانب مصباح الحق بطور کپتان پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان ہی نہیں بلکہ ایشیا کے پہلے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ جس میں ان کی دس شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ مصباح الحق نے کیرئیر کے 73 ویں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ بیالیس سال کی عمر میں پانچ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے معمر ترین کرکٹر کا اعزاز بھی مصباح کے نام ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…