سلمان بٹ کو خوشخبری سنادی گئی،انضمام الحق نے اعلان کردیا

9  اپریل‬‮  2017

لاہور (آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کو اچھے آل ر آنڈرز کی کمی کا سامنا ہے، ٹیم میں عبدالرزاق اور اظہر محمود کے لیول کے آل راؤنڈرز موجود نہیں ہیں، یونس خان اور مصباح الحق کی جگہ جلد پر نہیں کی جا سکے گی، دونوں کا متبادل ڈھونڈنا آسا ن کام نہیں ہے، سرفراز کو کسی قسم کا پریشر نہیں لینا چاہئے، وہ پریشر لینے والے کھلاڑی نہیں ہیں،سکور نہیں ٹیم کی ضرورت دیکھ

کرکھلاڑی دیکھ کر سلیکشن کی جاتی ہے،اگر سکور دیکھ کر کھلاڑی منتخب کرنا ہے تو سلیکٹر کی ضرورت نہیں، سلمان بٹ اچھا کھیل رہا اور وہ ہماری لسٹ میں ہے جہاں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور موقع دیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کی جگہ جلد پْر نہیں کی جا سکے گی، کچھ کھلاڑی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں،ان کے متبادل ڈھونڈنا آسا ن کام نہیں ہے۔ انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان کو فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہئے، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب کارکردگی اور کنڈیشنز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،سکور نہیں ٹیم کی ضرورت دیکھ کرکھلاڑی دیکھ کر سلیکشن کی جاتی ہے،اگر سکور دیکھ کر کھلاڑی منتخب کرنا ہے تو سلیکٹر کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی، ایک سیریز میں 8 نئے لڑکے شامل کرنا آسان نہیں تھا تاہم باؤلرز کی کارکردگی فکر والی بات ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈرز کی کمی ہے، آخری اوورز میں رنز زیادہ ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے کھلاڑی ہونے چاہیں جو آخری اوورز میں تیز کھیل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے آل راؤنڈرز ہونے چاہیں۔

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ سرفراز کو کسی قسم کا پریشر نہیں لینا چاہئے، وہ پریشر لینے والے کھلاڑی نہیں ہیں، سرفراز ہمارا وکٹ کیپر ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہا اور وہ ہماری لسٹ میں ہے جہاں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور موقع دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…