پاکستانی تاریخ کا انوکھا کپتان،مصباح الحق کی حسرت ،حسرت ہی رہی،حیرت انگیز انکشاف

7  اپریل‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستانی تاریخ کا انوکھا کپتان،مصباح الحق کی حسرت ،حسرت ہی رہی،حیرت انگیز انکشاف، بد قسمتی سے مصباح الحق اپنی کپتانی میں ایک بھی ٹیسٹ پاک سر زمین پرنہ کھیل سکے۔قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کا کیریئر طویل اور کامیاب رہا۔

رپورٹ کے مطابق مصباح کی قیادت میں پاکستان نے 53ٹیسٹ کھیلے ۔پاکستان نے سب سے زیادہ 24ٹیسٹ میچز میں کامیابی سمیٹی ، 18ٹیسٹ میں شکست ہوئی اور گیارہ ٹیسٹ ڈرا ہوئے ۔مصباح ہی کی کپتانی میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا۔انفرادی ریکارڈز کی بات ہو تو ٹیسٹ کی تیز ترین ففٹی مصباح الحق کے نام ہے۔ ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز بھی سر ویون رچرڈز کے ساتھ مصباح کے نام رہا لیکن اب یہ اعزا ز مک کولم کے پاس ہے۔ بد قسمتی سے مصباح الحق اپنی کپتانی میں ایک بھی ٹیسٹ پاک سر زمین پرنہ کھیل سکے۔مصباح نے45ون ڈے اور 6ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بطور کپتان پاکستان کو فتوحات دلائیں۔مصباح الحق28مئی1974ء میں میانوالی میں پیدا ہوئے۔ 1998ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور تین سال بعد ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا۔8مارچ2001ء میں آکلینڈ میں کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلا ۔ وہ اب تک 72 ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار 951 رنز بنا چکے ہیں جس میں دس سنچریاں اور 36 نصف سنچریز شامل ہیں۔مصباح نے 162 ون ڈے اور 39ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…