پاکستان ،ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے (آج)،میچ پاکستانی وقت کب شروع ہوگا؟نئی پاکستانی ٹیم میدان میں،جانیئے

6  اپریل‬‮  2017

گیانا (آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعہ کو گیانا میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا،دونوں ٹیموں کوورلڈ کپ2019میں رسائی کیلئے سیریز میں فتح کا چیلنج درپیش ہوگا،

دونوں ٹیمیں اب تک 16 سیریز کھیل چکی ہیں، 9 میں گرین شرٹس اور6 سیریز میں ویسٹ انڈیز نے جیتیں جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے (آج)جمعہ کو گیانا میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں گیانا پہنچ چکی ہیں جہاں دونوں ٹیموں نے سخت پریکٹس کی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بابر اعظم کو بیٹنگ کے گر سکھائے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز میں آرام کرنے والے محمد عامر ون ڈے میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک سولہ سیریز کھیل چکی ہیں، 9 میں گرین شرٹس فاتح رہے اور چھ سیریز میں فتح نے ویسٹ انڈیز کے قدم چومے جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔اسی طرح دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک131ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے 58جیتے جبکہ70میں شکست ہوئی اور3میچز بغیر کسی نتیجے ختم ہوئے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی ایک نئی ٹیم ثابت ہوگی جس میں کافی زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں ، میدان میں اترنے والے کھلاڑی یہ ہونگے، احمد شہزاد،کامران اکمل،بابر اعظم،فخر زمان،شعیب ملک، سرفراز احمد(وکٹ کیپر، کپتان) عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی،وہاب ریاض۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…