گولڈ برگ اپنے کروڑوں مداحوں کو روتا چھوڑ گئے

6  اپریل‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی)ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 33 میں معروف ریسلر انڈرٹیکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک اور لیجنڈ ریسلر گولڈ برگ نے بھی اس دنیا کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گولڈ برگ نے گزشتہ برس اپنے سابق حریف بروک لیسنرز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے 13 سال بعد ریسلنگ کی دنیا میں واپسی کی اور تاریخی میچ

میں اپنے حریف ریسلر بروک لیسنر کو محض 86 سیکنڈ میں شکست دے کر سب کو حیران کردیا جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ اس چیلنج کے بعد دوبارہ کبھی رنگ میں دکھائی نہیں دیں گے لیکن حیران کن طور پر انہوں نے بروک لیسنر کو شکست دینے کے بعد بھی ریسلنگ کیرئیر جاری رکھا۔گزشتہ روز ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 33 میں بروک لیسنر نے گولڈ برگ کو شکست دے کر نہ صرف اپنا بدلا لیا بلکہ یونیورسل چیمپئن شپ پر بھی قبضہ کرلیا۔ میچ کے بعد گولڈ برگ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں 13 سال بعد واپسی کا موقع دینے کے لیے میں سب کا شکرگزار ہوں، مجھے موقع دیا گیا کہ میں وہ سب کچھ دوبارہ کرسکوں جو پہلے کیا کرتا تھا جب کہ میری رنگ میں واپسی کے بعد سے گزشتہ چند ماہ میرے لیے ناقابل یقین رہے ہیں اور میں خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا ہوں کہ مجھے واپسی کا موقع ملا۔گولڈ برگ نے کہا کہ میں اب بھی وہی لڑکا ہوں لیکن اب میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور میری ساری توجہ میری فیملی کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مداح ممکنہ طور پر آخری بار مجھے رنگ میں دیکھ رہے ہیں جس پر ان کے مداح آبدیدہ ہو گئے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…