’’سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں پی سی بی کا ایف آئی اے کو لکھا گیا خط لیک ہو گیا ‘‘

23  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو لکھا گیا ’خفیہ‘ خط سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھا گیا ایک انتہائی ’کانفیڈنشل لیٹر‘ لیک ہو کر سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، اس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چند موبائل فون کا

فرانزک جائزہ لے،اس سے حاصل ہونے والا مواد بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سپرد کیا جائے جو اسے بطور ثبوت پی ایس ایل فکسنگ کیس کی سماعت کرنے والے ٹریبیونل کے سامنے پیش کرسکے گا۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات پر اصرار کیا تھا کہ بورڈ کی جانب سے تحقیقات کیلیے ایف آئی اے کو کوئی خط ہی نہیں لکھا گیا، اگر ایسا ہے تو خط سامنے لایا جائے،بعد میں نجم سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہم نے صرف موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے خط لکھا ہے۔بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ایک آفیشل نے یہ خط خود لیک کیا تاکہ پی سی بی کے موقف کو درست ثابت کیا جا سکے، ادھر چوہدری نثار نے بدھ کے روز اپنی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر واضح کردیاکہ ایف آئی اے کو تحقیقات کیلیے کسی کی اجازت درکار نہیں،اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ معاملہ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہو گا، البتہ اگر پی سی بی پلیئرز کے موبائل فونز و دیگرمعلومات شیئر نہیں کرتا تو ایف آئی اے کو تحقیقات میں انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا،اسے صرف اسپاٹ فکسنگ کیس کے مشکوک پلیئرز کے بیانات پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…