بھارت کے50ٹکڑے ۔۔۔ دھماکے دار خبر آگئی

23  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے جوناگڑھ،حیدرآباد دکن اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے قومی اسمبلی میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سالوں میں بھارت کے 50ٹکڑے ہوجائیں گے،مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت کیلئے تیار ہیں،اب لڑائی بھارت کے اندر ہوگی،ہندوستان کا چند منتوں میں صفایہ کرسکتے ہیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا

سے گفتگو کر رہے تھے۔قبل ازیں جمشید دستی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جونا گڑھ،حیدرآباد دکن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کیلئے قومی اسمبلی میں نشستیں مختص کرے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر کی اصل تقسیم کے تحت تینوں ریاستیں پاکستان کا حقیقی حصہ ہیں،بھارت نے ان ریاستوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے،بھارت کا اپنا کوئی وجود نیہں،چند سالوں میں ہندوستان کے 50ٹکڑے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مودی ایسے بیانات دے رہے ہیں،مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت کیلئے تیار ہیں،اب لڑائی سرحدوں پر نہیں،بھارت کے اندر ہوگی،ہماری بہادر افواج چند منٹوں میں ہندوستان کا صفایہ کرسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…