آئی سی سی نے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کر دی پاکستان کا کتنا نمبر ہے؟ جان کر حیران ہوں گے

12  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آخری ون ڈے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم سرفہرست ہے، آسٹریلیا کا دوسرا، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں میں ڈی ویلیئرز نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

وارنر کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ کوہلی کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ جوروٹ 4 سیڑھیاں چڑھ کر 8ویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے، ڈوپلیسی اور ڈی کاک کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ گپٹل 2 درجے بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے۔ ولیمسن دو درجے گر کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ بابراعظم اور اسٹیون اسمتھ مشترکہ طور پر نویں نمبر پر آ گئے۔ ہاشم آملہ 6 درجے گر کر 11ویں نمبر پر چلے گئے۔ جوز بٹلر کی بھی چار درجے تنزلی ہوئی ہے،وہ 14ویں سے 18ویں نمبر پر چلے گئے۔ایلکس ہیلز 4 درجے بہتری پا کر 16ویں نمبر پر آ گئے۔بالرز میں عمران طاہر سرفہرست ہیں۔ سنیل نارائن اور اسٹارک ایک، ایک سیڑھی چڑھ کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے۔ ٹرینٹ بولٹ دو درجے گر کر چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ محمدنبی کی 3 درجے ترقی ہوئی، کرس ووکس 9 سیڑھیاں چڑھ کر 18ویں سے نویں نمبر پر آ گئے۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ووکس ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جبکہ معین علی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…