قومی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کھلاڑیوں پر اہم شرط عائد کردی

11  مارچ‬‮  2017

لاہور( این این آئی)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مقامی سطح پر اچھا پرفارم کرکے ہی کھلاڑی آگے آسکتے ہیں،تمام تر توجہ آئند ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے متوازن اسکواڈ تشکیل دینے پر مرکوز ہے اور اس کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں ،کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں تسلسل لانے کے لئے اقدامات نا گزیر ہیں،دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹریننگ کیمپ میں نوجوان اور اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے

جس میں انکی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا ۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نے حال میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔کھلاڑیوں کی فٹنس اولین ترجیح ہے ،آگے آنے کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑی ڈومیسٹک لیول پر اچھا پرفارم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ ٹیم کی سلیشکن کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے، ہماری تمام تر توجہ آئندہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تشکیل پر مرکوز ہے، ورلڈکپ کے لئے مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے جس میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت ہے ،ورلڈ کپ اسکواڈمیں بہترین کھلاڑی شامل کرنے کے لئے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں اور امید ہے کہ ورلڈ کپ تک پرفارمنس میں تسلسل رکھنے والی بہترین ٹیم کی تشکیل میں کامیاب ہوجائیں گے۔کھلاڑیوں کی ٹیم میں پوزیشن فائنل ہونے کے بعد ورلڈ کپ تک ٹیم میں زیادہ ردو بدل نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے میرا کام منتخب شدہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ہے ۔ایشیا ء سے باہر ہماری باؤلنگ سے زیادہ بیٹنگ نے خود کو منوایا ہے،ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ میں زیادہ فرق نہیں ہے جبکہ چند کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی میں کا فی بہتری آئی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس میں تسلسل پیدا کرنا ہو گا اور اس

کے بغیر کامیابی کا حصول مشکل ہوگا ۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس مزید بہتر کرنے کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں ، انہیں کیمپ میں شامل نوجوان پلیئرز سے بھی بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔مکی آرتھر نے کہا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ایک اچھا تجربہ تھا، ٹورنامنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کی پرفارمنس جانچنے کا موقع ملا اور جن نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوران متاثر کیا انہیں ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل پر پوچھے

گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وہ سخت مایوس ہیں ا لیکن اس کا فیصلہ کرنا کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے حوالے سے کہا کہ وہاں کی کنڈیشزہوم گراؤنڈ جیسی ہیں اور ہماری ٹیم کے بولرز اور بلے بازوں کو  کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑ ے گا اور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی،ویسٹ انڈیز میں اسپنر اہم کردار ادا کریں گے ۔چیمپئنز ٹرافی کے لئے انگلینڈ کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہوں گی لیکن ہمارے پاس بہترین کھلاڑیوں کا

پول ہے جو کہ کسی بھی کنڈیشنز میں گیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے لیکن اس میں اور پاکستان کی ٹیم میں بہت زیادہ فرق نہیں ،آسٹریلیا کے خلاف ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں بالخصوص بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن فٹنس ،بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید بہتری کی ضروت ہے ۔ انہوں ن ے کہا کہ ون ڈے میچز میں ہمیں اپنے روایتی پلان میں تبدیلی لانی ہوگی اور ٹیم کو 310 سے 340تک کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے قابل بنانا ہوگا۔ اس کے لئے کھلاڑیوں کو اپنی تکنیک پر توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں فٹنس کلچر لائے ہیں،دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کیمپ کے تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…